ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : زیادہ منافع کے لئے’العیدروس‘ میں رقم لگاکر دھوکہ کھانے والے افراد سے پولیس نے کی رابطہ کرنے کی درخواست 

بھٹکل : زیادہ منافع کے لئے’العیدروس‘ میں رقم لگاکر دھوکہ کھانے والے افراد سے پولیس نے کی رابطہ کرنے کی درخواست 

Mon, 12 Oct 2020 18:41:19    S.O. News Service

بھٹکل 12؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی جانب سے عوامی اطلاع کے لئےجاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق جن لوگوں نے1۔  ’العیدروس انٹر پرائزز‘ ، 2۔ نیو فلا لیس ٹریڈ لنک پرائیویٹ لمیٹڈ،اور 3۔ نیو فلا لیس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈنامی کمپنیوں میں بھاری منافع کے وعدے پر اپنی رقم لگاکر سرمایہ کاری کی تھی اور پھر دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے تھے، ان لوگوں کے پاس اگر کمپنی کی طرف سے کیا گیا اگریمنٹ  بانڈ ی،کسی قسم کی رسید یا کوئی دستاویز ہو یا پھر کمپنی نے کوئی ثبوت دیا نہ ہو، توبھی کمپنی سے دھوکہ کھانے والے افرادبھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سے براہ راست  ملاقات کریں اور اپنی سرمایہ کاری سے متعلق  تفصیلات فراہم کرسکتے ہیں۔  پولیس اسٹیشن سے226333 -08385 / 9480805269   پر رابطہ  کیا جاسکتا ہے۔


Share: